: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض،20 جون (ایجنسی) سعودی عرب کے فرماں رواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ الحرمین الشریفین کی خدمت مملکت کے لیے ایک اعزاز اور سعودیوں کے لیے فخر کا ذریعہ ہے۔
انھوں نے یہ بات پیر کی شب سعودی عرب کی وزارتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ہے۔شاہ سلمان نے کابینہ کے وزراء کو پاکستان اور یمن کے صدور سے اپنی ملاقاتوں ، عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے بات چیت اور روسی صدر اور برطانوی وزیراعظم سے فون پر گفتگو کی تفصیل
سے آگاہ کیا۔
سعودی وزراء نے مملکت کی آبی حدود میں دراندازی کرنے والی تین کشتیوں کے خلاف بحریہ کی کارروائی کو سراہا اور حکومت کی جانب سے دہشت گرد ی کے خلاف جنگ کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ مادر وطن کو کسی بھی بیرونی جارحیت سے تحفظ مہیا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
وزارتی کونسل نے یمن کے شہر مآرب میں شاہ سلمان ریلیف مرکز کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان سے لدے تین ٹرکوں پر حملوں کی مذمت کی اور اس کارروائی کو انسانی امدادی سرگرمیوں کے لیے ایک خطرہ قراردیا ہے۔